حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مستحب نمازیں عبادت کے آثار کے علاوہ بندگی کے جذبے کو مضبوط بنانے اور روزمرہ زندگی میں توفیقات حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔
علامہ طباطبائی نے نوافل کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس معنوی فرصت سے محروم نہ رہنے اور بالخصوص نمازِ شب کا خصوصی اہتمام کرنے پر تاکید فرمائی ہے۔
علامہ طباطبائی (رہ) فرماتے ہیں: ’’نوافل (روزانہ کی مستحب نمازیں) ایک ایسا نور رکھتی ہیں جو انسان کو واجبات کی ادائیگی بلکہ محرمات کو ترک کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔ لہٰذا ان کے مثبت اثرات سے غافل نہیں ہونا چاہیے اور خود کو اس نعمت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔
دیکھئے! جس دن آپ کو نمازِ شب پڑھنے کی توفیق حاصل ہوتی ہے، اس دن اور جس رات یہ توفیق حاصل نہیں ہوتی، ان دونوں میں بہت فرق ہوتا ہے!

غور کیجیے کہ جس رات آپ کو نمازِ شب پڑھنے کی توفیق ملتی ہے، اس کے بعد دن میں آپ کو نیک کاموں کی انجام دہی میں کتنی کامیابی حاصل ہوتی ہے اور آپ کے امور کس قدر آسانی سے انجام پاتے ہیں۔ اس کے برعکس جس رات آپ نمازِ شب پڑھنے کی توفیق سے محروم رہتے ہیں تو جس کام کی طرف بھی ہاتھ بڑھاتے ہیں اور جس معاملے کی طرف بھی متوجہ ہوتے ہیں، محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی رکاوٹ یا بندش کا شکار ہوجاتا ہے۔‘‘
ماخذ: در محضر علامہ طباطبائی، صفحہ 381










آپ کا تبصرہ